مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پہلے جوہری توانائی پلانٹ پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے ولیعہد اور وزیراعظم شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایٹمی توانائی ری ایکٹر نے براکہ نیوکلیئر انرجی اسٹیشن میں کام شروع کر دیا ہے۔
شیخ محمدبن راشدالمکتوم کے مطابق ایٹمی توانائی ری ایکٹر عرب دنیا کا پہلا ری ایکٹر ہے، پاور پلانٹ میں نیوکلیئر فیول پیکجز کےساتھ دیگر تجربات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ