کیلیفورنیا میں فوجی تربیتی مشق کے دوران ایک امریکی ہلاک متعدد لاپتہ ہوگئے

امریکہ میں کیلیفورنیا کے ساحل سے کچھ فاصلے پر فوجی تربیتی مشق کے دوران حادثے کے نتیجے میں ایک امریکی میرین ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ 8 دیگر لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کیلیفورنیا کے ساحل سے کچھ فاصلے پر فوجی تربیتی مشق کے دوران حادثے کے نتیجے میں ایک امریکی میرین ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ 8 دیگر لاپتہ ہیں۔ امریکی میرینز کور کے مطابق حادثہ جمعرات کو سان کلیمینٹ جزیرے کے قریب پیش آیا جہاں معمول کی تربیتی مشق جاری تھی۔

حکام کے مطابق حادثے میں ایک امریکی میرین ہلاک جب کہ کم از کم 2 دیگر افراد زخمی ہوئے جنہیں جنوبی کیلی فورنیا کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تربیتی مشق کے دوران حادثے میں 2 زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں جب کہ حادثے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

News Code 1901985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha