مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے صوبہ نینوا میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کا اس علاقہ میں داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔عراقی فورسز نے موصل میں آپریشن کے دوران متعدد داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عراقی فورسز کا عراق کے سرحدی علاقوں ميں بھی داعش کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ