بھارت میں سینیٹائزر پینے سے 10 افراد ہلاک

بھارت میں مبینہ طور پر ہینڈ سینیٹائزر پینے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے.

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مبینہ طور پر ہینڈ سینیٹائزر پینے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے.

اطلاعات کے مطابق ریاست چنئی کے ضلع پرکاسم میں مبینہ طور پر 10 افراد کی سینیٹائزر پینے سے موت واقع ہوگئی.

پرکاسم ضلع کے ایس پی سدھارتھ کوشل کے مطابق چند دنوں یہ لوگ پانی اور سافٹ ڈرنکس کے ساتھ سینیٹائزر کا استعمال شراب کی جگہ کررہے تھے.

پولیس کے مطابق دو افراد گزشتہ روز ہلاک ہوئے تھے جبکہ 8 افراد آج دوران علاج دم توڑ گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تمام افراد نے سینیٹائزرکا استعمال کیا جو ان کی ہلاکت کی وجہ بنا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں.

News Code 1901977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =