مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی اور پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں آج عید الاضحی مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں آج بھارت اور پاکستان بھر میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبےکے ساتھ منائی جارہی ہے۔
ملک بھر کے تما م چھوٹے بڑے شہروں،قصبوں اور دیہات میں مساجد، عید گاہوں اور کھلی جگہوں پر عید کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
علمائے کرام نےعیدکے خطبے میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی طرف سے دی گئی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس سال کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہونے والی تقریبات متاثر ہوئی ہیں۔ عید نماز کے وقت لوگوں نے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھا،ماسک پہنے جب کہ گلے ملنے سے گریز کیاگیا۔
آپ کا تبصرہ