برطانیہ میں کورونا وائرس میں اضافہ/ 15 دن کی نرمی ختم

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یورپ میں کورونا کیس بڑھنے کے سبب برطانیہ کو تیار رہنا ہوگا۔ مئی کے بعد پہلی بار انگلینڈ میں وائرس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں کورونا کیس بڑھنے کے سبب برطانیہ کو تیار رہنا ہوگا۔ مئی کے بعد پہلی بار انگلینڈ میں وائرس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم  نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں کل سے ہوئی نرمی کے اقدامات پر اب 2 ہفتوں کے بعد عمل ہوگا، کیسینو، باؤلنگ  ایلیز اور اسکیٹنگ رنگز کل کے بجائے 15 اگست سے کھلیں گے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں، سنیما، گیلریز، میوزیم میں 8 اگست سے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ شمالی انگلینڈ میں نئی پابندیوں کا مطلب لاک ڈاؤن کی طرف واپسی نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ستمبر سے اسکول کھولنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

News Code 1901974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =