پاکستان کے سابق وزیر داخلہ نے بھارتی وزير اعظم کو دہشت گرد قراردیدیا

پاکستان کے سینیٹر اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو دہشت گرد کہتا ہوں، اس نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سینیٹر اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ میں بھارتی وزیر اعظم  نریندرمودی کو دہشت گرد کہتا ہوں، اس نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

رحمان ملک کاکہنا تھا کہ عید کےموقع پر کشمیری بھائیوں کونہیں بھولنا چاہیے جو سال بھر سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سمیت ہرپلیٹ فارم پر ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے کشمیر سے متعلق حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کروائے گی۔

رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی ہمیشہ زندہ رہی اور رہےگی، امریکا ڈومورکہتا ہے، وہ ہمارے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھائے تو ہم بھی بڑھائیں گے۔

News Code 1901973

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =