یمنی عوام کو سعودی عرب  کی مجرمانہ  جنگ کے ساتھ  قحط اور کورونا کا سامنا

سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز آل سعود حکومت نے یمن کے نہتے عربوں پر گذشتہ 5 برس سے وحشیانہ اور ظالمانہ جنگ مسلط کررکھی ہے یمنی شہریوں کو اب سعودیہ کی مجرمانہ جنگ کے ساتھ قحط اور کورونا وائرس کا بھی سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخـبار انڈپینڈنٹ نے یمن کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی کے نہتے عرب مسلمانوں کو سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے ساتھ اب قحط اور کورونا وائرس کا بھی سامنا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز آل سعود حکومت نے یمن کے نہتے عربوں پر گذشتہ 5 برس سے وحشیانہ اور ظالمانہ جنگ مسلط کررکھی ہے یمنی شہریوں کو اب سعودیہ کی مجرمانہ جنگ کے ساتھ قحط اور کورونا وائرس کا بھی سامنا ہے۔

برطانوی اخبار کے جائزے کے مطابق یمن کی آدھی آبادی کا انحصار غیر ملکی غذائی اشیاء پر ہے کورونا وباء کے پھیلنے کے بعد یمن کی صورتحال مزید پیچيدہ اور بحران سے دوچار ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے اختتام تک 2 ملین 400 یمنی بچوں کے قحط میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ بین الاقوامی امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یمنی عوام کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ ادھر سعودی عرب کے جنگي طیارے شہری آبادی پر بمباری کے علاوہ  یمن کے زرعی کھیتوں کو بھی وحشیانہ بمباری کے ذریعہ تباہ کررہے ہیں۔

News Code 1901972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =