مسجد الاقصی میں نماز عید سعید قربان ادا کی گئي

فلسطینی مسلمانوں نے آج مسجد الاقصی میں نماز عید سعید قربان میں بھر پور شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں نے آج مسجد الاقصی میں نماز عید سعید قربان میں بھر پور شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد الاقصی میں نماز عید الاضحی ادا کی۔

بیت المقدس کے ادارہ اوقاف کا کہنا ہے کہ 27 ہزار مسلمانوں نے نماز عید سعید قربان میں شرکت کی۔

مسجد الاقصی کے مفتی اورخطیب شیخ محمد حسین نے نماز قربان کے خطبوں میں کہا کہ مسجد الاقصی مسلمانوں سے متعلق ہے اور اس میں کسی دوسرے کا کوئی حق نہیں ہے۔

News Code 1901970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =