دنیا بھر میں کورونا وائرس سے6 لاکھ 76 ہزار 824 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 961 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 76 ہزار 824 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 961 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 76 ہزار 824 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 58 لاکھ 63 ہزار 226مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 334 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 9 لاکھ 41 ہزار 911 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =