افغانستان میں بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ لوگر میں بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ لوگر میں بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر کے دارالحکومت پل عالم میں گورنر کے دفتر کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جہاں لوگوں کی اکثریت بقر عید کے لیے خریداری کر رہے تھے، اور دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے یہ دھماکہ افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان عید الاضحی کے دوران جنگ بندی کے موقع پر ہوا جس کا آغاز آج سے ہی ہوا ہے تاہم افغان طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس حملے کا ہمارے گروپ سے کوئی تعلق  نہیں۔

News Code 1901962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =