امریکی صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دیدی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کی خدشات ظاہر کرتے ہوئے نومبر میں ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ نے دھاندلی کی خدشات ظاہر کرتے ہوئے نومبر میں ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالے گئے تو یہ ہماری تاریخ کے سب سے زیادہ جعل سازی  پر مبنی اور نادرست انتخاب ہو گا۔ یہ امریکہ کے لیے شرمندگی کا باعث ہوگا۔ کیوں نہ عوام کے محفوظ ووٹ ڈالنے کے قابل ہونے تک انتخابات ملتوی کردیے جائیں؟

صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش ہونے والی اس تجویز کے بعد امریکی میڈیا اور سماجی رابطے کے مختلف فورمز میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ایک امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے صحت عامہ اور معیشت کے بحران کے باعث ٹرمپ کو انتخابات میں اپنی پسپائی نظر آرہی ہے اسی لیے وہ 3 نومبر کو طے شدہ امریکی انتخابات ملتوی کرنے جیسی تجاویز سامنے لا رہے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق کسی بھی عوامی فورم پر پہلی بار ٹرمپ نے انتخابات کے التوا کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ تجویز اس اعتبار سے انوکھی ہے کہ خانہ جنگی، عالمی کساد بازاری اور جنگ عظیم دوم کے حالات میں بھی امریکی انتخابات وقت پر منعقد ہوئے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ کی تجویز پر عمل ہوا تو امریکی سیاسی نظام پر اعتماد متزلزل کرنے کی یہ ان کی ایک اور کامیاب کوشش ہوگی۔

واضح رہے کہ ہر چار سال بعد نومبر کے پہلے پیر کے بعد آنے والے منگل کا دن امریکی انتخابات کے لیے مختص ہے۔ تاریخ کا یہ تعین امریکہ کے وفاقی قوانین میں کیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ 20 جنوری 2021 کو اپنے عہدے کی مدت پوری کررہے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کرچکے ہیں اور اسے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کا ممکنہ ذریعہ قرار دے چکے ہیں۔ اس وقت صرف پانچ ریاستیں ڈاک کے ذریعے مکمل ووٹنگ کروارہی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کو بھی یہ طریقہ اختیار کرنا پڑے گا۔

News Code 1901958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =