لاہور میں جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسر کو نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسر کو نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق لاہور کی ملتان روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر احمد علی چٹھہ کو قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول پروفیسر احمد علی فارم ہاؤس پر اپنے قربانی کے جانور دیکھنے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے سر میں گولی مار دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

قتل کی واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ مقتول پروفیسر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

News Code 1901956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =