پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے راجن پور کے علاقہ عربی ٹبہ میں کارروائی کے دوران 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے راجن پور کے علاقہ عربی ٹبہ میں کارروائی کے دوران  5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

اطلاعات کے مطابق راجن پور علاقے عربی ٹبہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت سمیت دیگر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

News Code 1901951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =