اسلام آباد میں چڑیا گھر میں پنجرے میں آگ لگنے سے شیر ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مرغزار چڑیا گھر میں پنجرے میں آگ لگنے سے ایک شیر ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایاس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مرغزار چڑیا گھر میں پنجرے میں آگ لگنے سے ایک شیر ہلاک ہوگیا۔

 اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کو منتقل کرنے کے دوران آگ لگنے سے شیر ہلاک ہوگیا، آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے شیر کی حالت بگڑی اور کچھ دیر بعد وہ مرگیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اب تک 3 نیل گائے اور ایک شترمرغ مر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے اور ہائی کورٹ نے جانوروں کی منتقلی کا حکم دیا تھا تاہم انتظامیہ نے نااہلی چھپانے کے لیے جانور  منتقل کرنے سے روک دیئے تھے۔

News Code 1901949

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =