پیغمبر اعظم 14 نامی فوجی مشقیں اختتام پذیر/ سپاہ کی فوجی مشقوں کے اہداف حاصل

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ایک بیان میں پیغمبر اعظم 14 نامی فوجی مشقوں کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیغمبر اعظم 14 نامی فوجی مشقوں میں اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ایک بیان میں پیغمبر اعظم 14 نامی فوجی مشقوں کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیغمبر اعظم 14 نامی فوجی مشقوں میں اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں۔

یہ مشقیں خلیج فارس اور بحر عمان میں منعقد ہوئیں ۔ ان مشقوں ميں سپاہ کی بحریہ اور فضائیہ نے شرکت کی ۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ نے ان مشقوں کے دوران  دشمن کے فرضی  میزائل بردار جہاز کو بھی تباہ کرنے کا تجربہ کیا۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان مشقوں کے دوران ہمسایہ ممالک کو محبت اور دوستی کا پیغام بھیجا گيا ہے جبکہ دشمن کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں سپاہ کے پختہ عزم کو بھی دہرایا گیا ہے۔ سپاہ کے بیان میں کہا ہے کہ فوجی مشقوں کامقصد ملکی اور قومی دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

News Code 1901948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =