مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شام کے صدر بشارالاسد کے 18 سالہ بیٹے حافظ الاسد پر پابندیاں عائد کردی ہیں ، جبکہ ان پابندیوں کا بشار اسد کے بیٹے پر کوئي اثر نہیں پڑےگا۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نے شامی حکومت کیلئے فنڈز کی فراہمی کو ناممکن بنانے کیلئے صدر بشارالاسد کے صاحبزادے حافظ الاسد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ 18 سالہ حافظ الاسد کا نام ان کے دادا کے نام پر رکھا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے بعد حافظ الاسد نہ تو امریکہ میں داخل ہوسکیں گے اور نہ ہی امریکہ میں اثاثے خرید سکیں گے۔ عرب ذرائع کے مطابق صد ربشار اسد کے بیٹے کو نہ تو امریکہ جانے کی خواہش ہے اور نہ اسے امریکہ میں اثاثے خریدنے کی ضرورت ہے لہذا امریکہ کی حافظ الاسد کے خلاف پابندیاں شام کے خلاف امیرکہ کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ