بھارت میں کورونا وائرس کے مریض نے خود کشی کرلی

بھارت میں کورونا وائرس کے مریض نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریض نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

اطلاعات کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں 40 سالہ شخص نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا مریض نے گھر میں لگے پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت سمیرخان کے نام سے ہوئی ہے اور دو روز قبل اس کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سمیر کے چچا کریم خان نے پولیس کو بتایا کہ بظاہر لگتا ہے کہ کورونا مثبت آنے پر سمیر نے گھبراہٹ پر انتہائی اقدام اٹھایا ہے۔

News Code 1901944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha