برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہوگئی

برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہزار 188 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 55 ہزار 518 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہزار 188 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 55 ہزار 518 تک جا پہنچی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 45 ہزار 361 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 8 ہزار 449 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 816 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4لاکھ 683 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 278 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 51 ہزار 575 ہو گئے۔

News Code 1901941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =