بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 35 ہزار 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 87 ہزار 982 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک  35 ہزار 35  افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 87 ہزار 982 ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی فہرست کے حوالے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 7 ہزار 497 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 71 ہزار 123 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 441 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 29 ہزار 721 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 961 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 455 ہو چکی ہے۔

News Code 1901939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =