حجاج کرام ، میدان عرفات پہنچ گئے

حجازکی مقدس سرزمین پر مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال محدود پیمانے پر حج ادا کیا جارہا ہے حجاج حج کا اہم رکن وقوف عرفات ادا کرنے کے لئے میدارن عرفات پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجازکی مقدس سرزمین پر مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال محدود پیمانے پر حج ادا کیا جارہا ہے حجاج حج کا اہم رکن وقوف عرفات ادا کرنے کے لئے میدارن عرفات پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر حضرت امام حسین (ع) کی  دعائےعرفہ پڑھی جائے گی۔ میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصرایک ساتھ ادا کی جائے گی ۔ یوم عرفہ اللہ تعالی کی پہچان اور شناخت کا دن ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اپنی عبادت اور اطاعت کی دعوت دی ہے اور اپنے بندوں کے لئے اپنے احسان وکرم اور جود و سخا کے دسترخوان بچھا دیئے ہیں یوم عرفہ اللہ تعالی کی عطا اور بخشش کا دن ہے۔  بعض دینی ذرائع کے مطابق یوم عرفہ کو عید کے عنوان سے بھی یاد کیا گیا ہے۔

News Code 1901934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =