افغان فورسز کی ایک کارروائی میں 17 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغان فوج نے دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری میں مصروف طالبان دہشت گردوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 17 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان فوج نے دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری میں مصروف طالبان دہشت گردوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 17 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے فریاب میں ایک جھڑپ میں 17 طالبان مارے گئے جب کہ ایک کمانڈر سمیت 11 اہلکار زخمی ہیں۔ طالبان دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی تیاری کر رہے تھے کہ افغان فوج نے دھاوا بول دیا۔

News Code 1901926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =