مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحت کی صنعت کو گذشتہ پانچ ماہ کے دوران 320 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کا کہنا ہے کہ جنوری سے مئی کے درمیان عالمی سیاحت کو تین سو بیس ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے، اس عرصے میں سیاحوں کی آمد میں چھپن فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
سیاحت کی صنعت خسارے میں جانے سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔ رواں برس کا خسارہ دو ہزار نو کے مالیاتی بحران کے خسارے سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کئی ممالک نے لاک ڈاؤن اور سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔
آپ کا تبصرہ