باجوڑ میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک

پاکستان کی باجوڑسرحد پر پاکستانی سکیورٹی فورسزپر وہابی دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی باجوڑسرحد پر پاکستانی سکیورٹی فورسزپر وہابی دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑمیں سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپرسکیورٹی فورسزپرطالبان دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ  ہلاک ہوگیا۔

چند روزقبل بھی باجوڑمیں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک اور 7 زخمی ہوئے تھے۔ وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدمم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News Code 1901911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =