مہر خبررساں ایجنسی نے سماجی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹوئٹر نے کورونا سے متعلق وڈیو ٹوئٹ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کر دیا۔ ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے اکاؤنٹ پر بارہ گھنٹے کی پابندی لگائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ہائیڈروکسی کلوروکوئین دوا کے بارے میں وڈیو شیئر کی تھی۔
ٹوئٹر کے مطابق وڈیو سے ٹوئٹر کی کورونا سے متعلق غلط معلومات کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ