حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی صہیونیوں کے اعصاب کے ساتھ بازی

صہیونی سکیورٹی ایجنسی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ صہیونیوں کے اعصاب کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی سکیورٹی ایجنسی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ صہیونیوں کے اعصاب کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

صہیونی سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پرلڑائی کو روکنے کی کوشش کی لیکن سید حسن نصر اللہ نے ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ برقرار رکھنے اور اسرائیلی فوج کو نفسیاتی جنگ میں مبتلا رکھنے کی کوشش کی ہے۔

صہیونی سکیورٹی ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ذرائع ابلاغ سے دور رہ کر اور جنجال برپا کئے بغیر بازی کی ہے ۔ حزب اللہ کی طرف سے اس سلسلے میں مزید اقدامات انجام دیئے جائیں گے۔

ادھر اسرائیلی وزير جنگ بنی گانٹر نے اسرائیلی فوج کو شمالی سرحد پر بدستور باقی رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شام میں حزب اللہ کے ایک اہلکار کی اسرائیل کے فضائی حملے میں شہادت کے بعد اسرائیلی فوج پر خو ف و ہراس طاری ہے۔

News Code 1901907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =