ملائشیا کے سابق وزیراعظم ملین ڈالرز کی کرپشن میں مجرم قرار

ملائشیا کی عدالت نے ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ملین ڈالرز کی کرپشن کے تمام مقدمات میں مجرم قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائشیا کی عدالت نے ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ملین ڈالرز کی کرپشن کے تمام مقدمات میں مجرم قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق 2009 سے 2018 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے نجیب رزاق پر کرپشن کے 7 مقدمات ہیں جن میں منی لانڈرنگ، اختیارات کا غلط استعمال کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے تمام الزامات میں مجرم قرار دیا تاہم نجیب رزاق نے صحت جرم سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق ملائیشیا کے پہلے رہنما ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔

News Code 1901906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha