امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی کورونا وائرس کا شکار

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ رابرٹ اوبرائن کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور خود کو سیلف آئسولیٹ کرچکے ہیں۔ وہ ایک محفوظ جگہ سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رابرٹ اوبرائن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کو کوئی خطرہ نہیں ہے، نیشنل سکیورٹی کونسل کے امور بھی بلا تعطل جاری ہیں۔

News Code 1901903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha