بھارت میں کورونا وائرس سے 33 ہزر 448 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 33 ہزار 448 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 82 ہزار 503 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک  33 ہزار 448 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 82 ہزار 503 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آگيا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 354 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 16 ہزار 120 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 7 ہزار 67 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 52 ہزار 529 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1901900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha