بھارت نے چین کی مزید 47 ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی

بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 59 چینی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے بعد مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 59 چینی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے بعد مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔

نریندر مودی  کی حکومت نے جن مزید 47 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ گزشتہ بند کی جانے والی ایپلی کیشنز کی کلون ایپلی کیشنز تھیں۔

اطلاعات کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والی ان نئی ایپلی کیشنز کی فہرست کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔

بھارتی حکومت نے مزید 250 ایپلی کیشنز کی فہرست تیار کی ہے جن کا صارفین کی پرائیویسی یا قومی سلامتی کی خلاف ورزی کے حوالے سے معائنہ کیا جارہا ہے۔

ذرائ‏ کے مطابق  دنیا کا معروف گیم پب جی بھی اس نئی پابندی کا سامنا کرنے والے ایپلی کیشنز میں شامل ہے۔

News Code 1901896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha