کابل میں پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بڈگام باغ کے علاقے میں پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بڈگام باغ کے علاقے میں پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کابل میں بڈگام باغ کےعلاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاش شروع کردی ہے۔ کابل پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بم دھماکہ صبح 7 بجے کے قریب ہوا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے پیچھے طالبان دہشت گردوں کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔

News Code 1901889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =