پاکستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے علاقہ چلاس کے رونئی محلہ میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چلاس کے رونئی محلہ میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  چلاس کے رونئی محلہ میں وہابی دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی گلگت کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار ہلاک  اور 5 زخمی ہوگئے ، فائرنگ سے 2  دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی ادارے " سی ٹی ڈی "  گلگت نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے رات گئے چلاس کے رونئی محلہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ایک سب انسپکٹر سہراب اور 4 جوان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ سے 2  دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ایس پی دیامر شیر خان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پورے گلگت بلتستان میں کہیں بھی چھاپہ مار سکتی ہے، واقعہ کے بارے میں جو بھی حقائق ہوں گے سامنے لائے جائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دونوں افراد کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان کاکہنا ہے کہ چلاس میں پولیس پارٹی پر حملہ افسوس ناک ہے، آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

میر افضل خان نے بتایا کہ دہشت گردی کے علاوہ ملزمان اسلحے کا کاروباربھی کرتے تھے، کارروائی پر پولیس کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، حکومت شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

News Code 1901886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =