اسرائيل کا جنوب لبنان کے مقبوضہ علاقہ مزارع شبعا میں جھڑپ کا اعلان

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے ایک اہلکار کی شہادت کے بعد جنوب لبنان کے مقبوضہ علاقہ مزارع شبعا میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں  اپنے ایک اہلکار کی شہادت کے بعد جنوب لبنان کے مقبوضہ علاقہ مزارع شبعا میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

المنار کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس علاقہ میں ایک گھنٹے تک  شدید گولہ باری کی جبکہ اسرائیلی جنگي طیاروں نے بھی مقبوضہ علاقہ مزارع شبعا پر پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ یہ خبـریں اسرائیل کی جانب سے نشر کی جارہی ہیں جبکہ حزب اللہ لبنان نے اس بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

المیادین کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر حالات کنٹرول میں ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی حادثہ جبل روس کے علاقہ میں رونما ہوا ہے۔ الجزيرہ نے بھی صہیونی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مزارع شبعا میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں تمام سیاحتی مراکز اور ہوٹلوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

News Code 1901883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =