بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار 812 ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 32 ہزار 812 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14لاکھ 36ہزار 19ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وآئرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  32 ہزار 812  تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14لاکھ 36ہزار 19ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور بھارت کورونا وائرس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ امریکہ پہلے جبکہ برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 15 ہزار 700ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 91ہزار 172ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 733 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 66ہزار 941تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1901880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha