دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ52ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 64لاکھ 21 ہزار 958تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ52ہزار 308 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 64لاکھ 21 ہزار 958تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ52ہزار 308 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57لاکھ 17ہزار 166مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 238 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک کروڑ 52ہزار 484مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =