جرمنی میں چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت پر گر کر تباہ / 3 افراد ہلاک

یورپی ملک جرمنی میں چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت پر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک جرمنی  میں چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت پر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جرمن دارالحکومت برلن میں ایک چھوٹا طیارہ اپارٹمنٹ بلڈنگ پر گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کی وجہ سے عمارت کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی۔

اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔

News Code 1901854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =