شمالی کوریا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

شمالی کوریا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جس کے بعد سرحدی شہر کائی سونگ میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جس کے بعد سرحدی شہر کائی سونگ میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ پہلا کورونا کیس سامنے آنے کے بعد نارتھ کوریا میں تمام اسپتالوں کو اس حوالے سے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ادھر امریکہ میں کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 ہزار 212 کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں، جبکہ اس سے مزید 1 ہزار 67 اموات سامنے آئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکہ میں آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں کورونا وائرس کی وباء کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

News Code 1901848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =