دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 2 ہزار 385 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 48 ہزار 445 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 2 ہزار 385 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 48 ہزار 445 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 56 لاکھ 40 ہزار 145 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 203 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 99 لاکھ 13 ہزار 795 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =