شکاگو میں کرسٹوفر کولمبس کے دو مجسمے ہٹا دیئے گئے

امریکی ریاست شکاگو میں میئر کے آئندہ احکامات تک کرسٹوفر کولمبس کے دو مجسمے ہٹا دیئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست شکاگو میں میئر کے آئندہ احکامات تک کرسٹوفر کولمبس کے دو مجسمے ہٹا دیئے گئے۔ میئر شکاگو لوری لائٹ فوٹ نے پولیس اور مظاہروں کے درمیان جھڑپوں میں کسی بھی نقصان سے بچنےکیلئے مجسموں کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ میئر آفس کےمطابق مظاہرین نے خطرناک طریقے سے مجمسہ گرانے کی کوشش کی تھی۔

امریکہ میں 25 مئی کو پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد نسل پرستی کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جاری رہا۔

سیاٹل سے نیو یارک تک ہزاروں افراد نے مارچ کیا، مظاہرین رکاوٹیں اور جنگلے گرا کر وائٹ ہاؤس کے قریب پہنچ گئے تھے۔ امریکی دارالحکومت میں رات کا کرفیو لگایا گیا تھا۔

واشنگٹن ڈی سی میں رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کر فیو رہے گا۔ ہفتے کی رات پولیس پر حملے، ہنگاموں، جلاؤ گھیراؤ کے بعد 15 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کا گشت جاری ہے۔

News Code 1901836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =