بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک 3 زخمی ہوگئے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز پدراک کے قریب معمول کی گشت پر تھی، کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، حملے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے مزید اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

News Code 1901834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =