مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 2 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن  کے دوران 2 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں تیزی آگئی ہے، سری نگر کے علاقے رنبیر گڑھ میں گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے دو  افراد کو حراست میں لینے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسندوں ہے۔

News Code 1901832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =