کراچی میں نوبیاہتا جوڑے کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

کراچی کے علاقہ ناظم آباد میں سفاک ملزمان نے چھرے کے وار کرکے نو بیاہتا جوڑے کو بے دردی سے قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ ناظم آباد میں سفاک ملزمان نے چھرے کے وار کرکے نو بیاہتا جوڑے کو بے دردی سے قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں گھر میں میاں اور بیوی کی لاشوں کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، پولیس نے لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت سلیم سائیں کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اہلیہ کی شناخت 35سالہ عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی، تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ میاں اور بیوی کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھارآلے کی مددسے گلہ کاٹ کر قتل کیا ہے اور اس واردات میں ایک سے زائد ملزمان شامل ہوسکتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول سلیم سائیں نے 4 ماہ قبل خاتون سے پسند کی شادی تھی، جائے وقوع سے خون آلود چھرا برآمد کرلیا ہے، تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ مقتول سلیم سائیں کا اورنگی ٹاؤن میں آستانہ تھا۔

News Code 1901818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =