مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف ہڑتال جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی تسلط اور جغرافیائی حیثیت بدلنے کی کوششوں کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی تسلط اور جغرافیائی حیثیت بدلنے کی کوششوں کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر ہونے والی ہڑتال کے دوران احتجاج اور مظاہرے کیے گئے۔ بھارت کے غیرقانونی قبضے کیخلاف جمعہ کی نماز کے بعد مظاہرے کئے گئے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک بھی بھارتی فوجی کی موجودگی تک کشمیری اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کونسل فار ہیومین رائٹس کے مطابق 1 برس سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی آڑ میں 29 جولائی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے۔

News Code 1901812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =