مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجئم میں نمازیوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کے سبب بیلجیئم کے علاقے میخلن میں تین مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت برسلز اور بیلجیئم کے دوسرے بڑے شہر اینٹورپ کے درمیان واقع شہر میخلن میں مسلمانوں کی تین مساجد ہیں جہاں نمازیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جو کہ اکثر مستقل نمازیوں کے مثبت آئے۔
جس کے بعد تینوں مساجد، مسجد میخلن، البراق مسجد اور الاخلاص مسجد کی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ تینوں مساجد عارضی طور پر بند کردی جائیں ۔
دو ہفتوں کے بعد نئی صورتحال کا جائزہ لے کر مساجد کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ بیلجیئم میں یہ پہلی عبادت گاہیں ہیں جنہیں کورونا وائرس کی موجودگی کے باعث بند کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ