مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کرکے فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق چکی اونرز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کرکے فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے کردی ہے، آٹے کی قیمت میں اضافے کا اطلاق جمعہ 24 جولائی سے ہوگا۔
جنرل سیکرٹری چکی اونرز ایسوسی ایشن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں صرف ایک ہفتہ کی قلیل ترین مدت میں ہوشربا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آٹے کی فی من قیمت 2100 روپے سے بڑھ کر 2300 روپے ہوگئی۔
آپ کا تبصرہ