شمالی کوریا میں فیس ماسک نہ پہننے پر تین ماہ کی سزا کا فیصلہ

شمالی کوریا میں فیس ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت احکامات کی خلاف ورزی پر تین ماہ کی سزا بامشقت بھگتنی ہوگی۔

مہر خـررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں فیس ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت احکامات کی خلاف ورزی پر تین ماہ کی سزا بامشقت بھگتنی ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت فیس ماسک نہ پہہنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ جس شہری نے فیس ماسک نہ پہنا اسے تین ماہ کی قید بامشقت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نئے احکامات ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کیے گئے اقدامات کا حصہ ہیں، اس حوالے سے حکومتی عہدیداران نے میڈیا کو بتایا کہ اس مقصد کیلئے اسکول اور کالج کے طلباء کو ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

News Code 1901797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =