پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 نوجوان ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور میں تھانہ متنی کی حدود شیرکیرہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں تھانہ متنی کی حدود شیرکیرہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو قتل کردیا ہے۔ پشاور کے علاقے تھانہ متنی کی حدود گاؤں شیر کیرہ میں رات 10 بجے کے قریب 3 رشتہ دار دوستوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتولین میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے مساجد میں اعلانات کرکے دیگر گاؤں سے لوگوں کو جمع کیا اور انڈس ہائی وے پر احتجاج کیا، پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے تاہم مظاہرین نے پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 4 دن کی مہلت دی ہے۔

News Code 1901796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =