فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم نہيں کریں گے

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیاسی شعبہ کے رکن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جد وجہد جاری ہے اور فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم نہيں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیاسی شعبہ کے رکن  نافذ عزام نے کہا ہے کہ  فلسطینیوں کی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جد وجہد جاری ہے اور فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم نہيں کریں گے۔ جہاد اسلامی کے رکن نے کہا کہ غزہ کے بارے میں اسرائیلی خطرات نئے نہیں ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن فلسطینیوں کی جد و جہدی جاری رہےگی فلسطینی عوام اسرائیل کے ظلم و ستم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ عزام نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ایسی صورتحال میں عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی فوجی طاقت کے ذریعہ اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے۔

News Code 1901795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =