مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام کے بعد چین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چین نےجنوب مغربی شہرچینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی اقدام امریکہ کے غیر مناسب اقدامات کا مناسب اور ضروری جواب ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال وہ نہیں ہے جو چین دیکھنا چاہتا ہے بلکہ چین امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے21 جولائی کو ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ