کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق دنیا کے صرف 3 ممالک سے ہے

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق دنیا کے صرف 3 ممالک سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق دنیا کے صرف 3 ممالک سے ہے۔

عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ کچھ ممالک میں نظر آرہا ہے، کورونا کے مجموعی کیسوں میں سے تین چوتھائی کیس دنیا کے 10 ممالک میں ہیں جبکہ کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق صرف 3 ممالک سے ہے۔

ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ جہاں کیسوں میں کمی ہو رہی ہے ان ممالک کو اب بھی احتیاط میں کمی نہیں کرنی چاہیے۔

News Code 1901793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =